سوات(بیورورپورٹ) سوات میں سیکٹر مٹہ میں ٹریفک وارڈنزپولیس نے کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں سے سٹیکرزاتاردئے۔اس حوالے سے اپنے پیغام میں ایس پی ٹریفک وارڈنزحبیب اللہ خان نے بتایا کہ کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد ہے ، عوام ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی خدشات کے باعث غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔