دیر بالا: امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری

Spread the love

دیربالا ( نمائندہ نوائے دیر)
دیر بالا میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری۔۔۔*

01 ضرب پستول، 02 عدد چارجرز اور 25 عدد کارتوس برآمد، دیگر کاروائیوں کے دوران 37 ملزمان گرفتار۔۔۔

تفصیلات کے مطابق دیر بالا پولیس نے ضلع بھر میں امن و آمان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا۔ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مختلف علاقہ جات/ مساجد میں علاقہ مشران کیساتھ ملاقات کر کے ہدایت کی گئی کہ علاقہ میں کسی بھی مشکوک/اجنبی شخص نظر آنے پر مقامی پولیس کو فوری اطلاع دیں۔ علاقہ مشران نے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جبکہ تھانہ شرینگل پولیس نے غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01 ضرب پستول، 02 چارجرز اور 25 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button