کھیل

بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلےباز بن گئے

جنوری 12, 2024 • News Desk

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 35 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنانے والے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے 105 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 42.12 کی اوسط سے 3 ہزار 538 رنز بنائے ہیں۔