
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ دوسری نیشنل سٹوڈنٹس گیمز 2025 میں ضلع خیبر کی تیس رکنی دستہ شرکت کریگی جس کے لئے متعلقہ حکام اور مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کرتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار پی ایس او اے ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری حیات نذیر شینواری، فٹ سال ضلعی جنرل سیکرٹری یاسین خان اور ضلع خیبر والی بال جنرل سیکرٹری فیض محمد شینواری نے ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،
انہوں نے کہا کہ یکم فروری کو سیکنڈ نیشنل سٹوڈنٹس گیمز 2025 اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سابق فاٹا سے جس میں ہم محمد ارشد کی قیادت میں مختلف گیمز جس میں فٹبال، والی بال اور فٹ سال کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو کہ فخر کا مقام ہے مذکورہ ایونٹ میں شرکت کیلئے ہمیں فنڈنگ کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ساتھ تیس کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ اس میں شرکت کریگی جس پر ٹوٹل 270000 روپے خرچ آتی ہے جس کیلئے ہم عوامی نمائندوں، متعلقہ ڈیپارٹمنٹس، کمانڈنٹ خیبر رائفلز ،ڈی سی خیبر ،ڈی پی او ،ایس ایچ اوز اور مخیر حضرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فنڈنگ میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ علاقہ میں موجودہ ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ جائیں اور قومی گیمز میں شرکت کرکے اپنی قوم اور علاقے کی نام روشن کریں.