
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں چیف منسٹر اختیار پورٹل کے حوالے سے دیر پائین کے تمام ڈیپارٹمنٹس کےفوکل پرسنزکے لیے ٹریننگ کا انعقاد
انچارج پی ایم آر یو ڈپٹی کمشنر آفس دیر پائین جناب محمد عثمان نے چیف منسٹر اختیار پورٹل کے حوالے سے تمام ضلعی ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن کو ٹریننگ دی۔ پاور پوائنٹ پرزیٹیشن کے زریعے ” اختیار عوام کا ” ایپ کے تمام مراحل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انکے سوالات کے جوابات دیے اور شہریوں کی جانب سے موصول شکایات پرعملدرآمد کے حوالے سےتفصیلی ٹریننگ دی۔
شہری اختیار پورٹل پر رجسٹریشن کے زریعے اپنے مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے تمام رہائشی اور اوورسیز پاکستانی اس ایپ کو فوری ڈاؤنلوڈ کریں۔
اینڈرائیڈ موبائیل:
https://play.google.com/store/apps/details?id=kpitb.ekhtyar
اپیل موبائیل لنک:
https://apps.apple.com/kg/app/ekhtyar/id6602898639
گرافکس میں کیو آر کوڈز دی گئی ہیں جنکی مدد سے بھی آپ لوگ اس ایپ کو گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔