ڈی پی او سعود خان کا پولیس لائن ڈگر اور چیک پوسٹ کڑاکڑ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

Spread the love

نو تعینات ڈی پی او سعود خان نے چارج سنھبالنے کے فوراً بعد پولیس لائن ڈگر میں یاد گار پولیس شہداء پر حاضری دی سلامی پیش کی اور پھولوں کے گلدستے رکھے اور پولیس لائن کے سیکورٹی کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں کا معاینہ کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او اگلے دن چیک پوسٹ کڑاکڑ کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس جوانوں کو امن و امان کے حوالے سے اہم ہدایات دئے ۔سیکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد سیکورٹی مزید بہتر بنانے کےلئے اقدامات کی ہدایت کی اور پولیس کو ایمانداری اور دیانتداری کی ہدایت کی اور
عوام سے شائستگی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button