پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ منتخب حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور: نجکاری کمیشن کی جانب سے تجویز پیش کرنے کے بعد آئندہ منتخب حکومت کی جانب سے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی جائے گی۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کمیشن نے جنوری 2024 تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرکے کور کمپنی کی نجکاری، مالیاتی مشیر کی رپورٹ کی بنیاد پر پی آئی اے کو ہولڈنگ کمپنی میں تقسیم کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ 261 ارب روپے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کرسکی اور 80 ارب روپے کے این او سی کے اجراء کا فیصلہ نہ ہوسکا، جس پر نجکاری کا عمل آئندہ حکومت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button