باجوڑ: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام علاقہ نوے کلے میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی باجوڑ کے زیر اہتمام علاقہ نوے کلے میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ عید ملن پارٹی میں کارکنان اور لوگوں نے بارش کے باوجود بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عید ملن پارٹی سے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم، نائب امیر کے پی کے وسابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان، امیدوار این اے8صاحبزادہ ہارون الرشید، امیدوار پی کے22عابد خان، اتحاد ملکانان کے رہنماء ملک شاہین، جماعت اسلامی یوتھ صدر فرمان اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ووٹ امانت ہے اور امانت حقدار اور اہل لوگوں کو دینا چاہئے اور اس کے لئے عوام کے پاس جماعت اسلامی کی قیادت موجود ہیں۔ جماعت اسلامی کی قیادت ایماندار ودیانتدار ہے اور ہر قسم کے کرپشن سے پاک ہیں۔ پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو کرپشن سے پاک ہے اور جماعت نے ہمیشہ بغیر حکومت کے بھی لوگوں کی خدمت کی ہے۔ سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک کے مہینے میں 10ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا اور اب ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو ہنر سکھانے کا پروگرام شروع کررہے ہیں تاکہ نوجوان ہنر سیکھنے کے بعد اپنے لئے باعزت روزگار شروع کرسکے۔ امیدوار این اے8صاحبزادہ ہارون الرشید اور امیدوار پی کے22عابد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کرپشن نہیں کرینگے اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button