سوات: کبل پولیس کی کارروائی، جیب کترے گروہ کا سرغنہ گرفتار، 5 لاکھ 60 ہزار کی چوری شدہ رقم برآمد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں کبل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے جیب کترے گروہ کے سرغنہ کو گرفتا رکرلیا ۔ اے ایس پی فیضان حیدرنے ایس ایچ او کبل عمر رحیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چند دن پہلے تحصیل کبل میں ایک گاڑی میں سوار شخص کی جیب کاٹ کر اس سے 5 لاکھ 60 ہزار کی بھاری رقم چوری کرلی تھی ۔جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے جیب کترے گروہ کے سرغنہ نورزادہ سکنہ اپردیر حال مردان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم کے ساتھ دیگر دس سے بارہ افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں گاڑیوں میں چڑھ کر بچوں کو ان کی گود میں لٹاکر ان کی جبییں کاٹتے ہیں ۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے تمام چوری شدہ رقم بھی برآمدکرلی ہے اور گروہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button