پشاور: زرعی یونیورسٹی کا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میٹنگ کا 85 واں اجلاس

زرعی یونیورسٹی پشاور

Spread the love

گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور کا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (ایف اینڈ پی سی) میٹنگ کا 85 واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا۔
ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام نے نظرثانی شدہ بجٹ 24-2023 اور 25-2024 کا تخمینہ پیش کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے اجلاس کے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے فورم کو بجٹ خسارے پر قابو پانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو بھی سراہا اور یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
تفصیلی بحث کے بعد بجٹ سنڈیکیٹ اور سینیٹ سے منظوری کے لئے تجویز کیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس ہائرایجوکیشن کمیشن مس سمینہ درانی (آن لائن) ، ڈپٹی سیکرٹری، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ مس عفت عنمبرین ، بجٹ آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ صاحبزادہ عباس ، ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محسن (آن لائن)، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی، ڈپٹی ٹریژرر فیاض احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر سعد سعود الرحمٰن، اسسٹنٹ ٹریژررز گوہر علی اور کفایت خٹک نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے فنانس اینڈ پلاننگ اجلاس کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button