
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) علاقائی سطح پر آمن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔پولیس تھانہ تالاش کے ساتھ بھرپور تعاون پر الفلاح آرگنائزیشن کے شکر گزار ہے ۔ انسپیکٹر محمد ایوب خان
ان خیالات کا اظہار پولیس تھانہ تالاش کے ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب خان نے اپنے دفتر میں بنڑگے تالاش کے فلاحی تنظیم الفلاح آرگنائزیشن کے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس تین رکنی وفد میں الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کا صدر حاجی سید جان ،جنرل سیکرٹری حبیب محمد خٹک اور فنانس سیکرٹری اکرام اللہ خان شامل تھے ۔ملاقات کے دوران علاقائی سطح پر آمن و امان سے متعلق مختلف ایشوز پر سیر حاصل بحث مباحثہ کیا گیا ۔الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کے وفد نے پولیس تھانہ تالاش کے ایس ایچ او محمد ایوب خان کو امن و امان سمیت مختلف ایشوز کے حل میں ممکنہ تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔جس پر ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب خان نے الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کے وفد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم علاقائی سطح پر آمن و امان قیام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور آمن و امان کے قیام برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔کیونکہ پولیس عوام سے اور عوام پولیس سے یے۔الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کے تین رکنی وفد نے علاقائی سطح پر آمن و امان کے قیام کے سلسلے میں پولیس تھانہ تالاش کے ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب خان کے خدمات کو سراہتے الفلاح آرگنائزیشن کے جانب سے ایک دفعہ پھر علاقائی سطح پر آمن و امان کے قیام میں بھرپور ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ۔