آذلان شاہ کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے تین لاکھ روپے کا چیک، حمیدہ شاہد کی تعریف

Spread the love

دیربالا(شیخ ابوسعید )
پاکستان تحریک حلقہ پی کے بارہ دیربالا کے سابق خاتون کندیڈیٹ میڈم حمیدہ شاہد نے دیربالا تحصیل واڑی سے تعلق رکھنے والے نیشنل گولڈ مڈلسٹ ننھا اذلان شاہ کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان خان صوبائی سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبد الناصر خان کے ساتھ ملاقات کرکے سابق خاتون کندیڈیٹ میڈم حمیدہ شاہد نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور صوبائی وزیر سپورٹس سید فخر جہان،سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ جان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ عبدالناصر کو میراتھن ریس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ننھا آذلان شاہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اذلان شاہ کے کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے نقد تین لاکھ روپے کا چیک دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور محکمہ سپورٹس کی طرف سے ہرقسم کی سپورٹ کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر تحریک انصاف حلقہ پی کے بارہ دیربالا کے سابق خاتون کندیڈیٹ میڈم حمیدہ شاہد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ دیربالا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور نیشنل لیول پر ایک ہزار بچوں میں آذلان شاہ نے کم عمری میں بڑا کارنامہ سرانجام دیا جو کہ پورے دیربالا کیلئے باعث فخر ہیں۔وزیر اعلی خیبرپختونخواہ اور صوبائی محکمہ سپورٹس کی جانب سے ننھا گولڈ میڈل جیتنے والے آذلان شاہ کو تین لاکھ روپے کے چیک دینے اور مستقبل میں سپورٹ کرنے پر میڈم حمیدہ شاہد نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور،صوبائی وزیرکھیل سید فخر جھان محکمہ سپورٹس اور تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button