
موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور جوانوں کو تیار رکھنے کی خاطر ایس ۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی کی سربراہی میں لوئر چترال پولیس, ایلیٹ فورس, بم ڈسپوزل یونٹ اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں پر مشتمل پاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو دنین میں مشترکہ موک رہرسل عمل میں لائی گئی۔
موجودہ حالات کے پیش نظر تمام حساس مقامات کی سیکورٹی انتظامات کو فل پروف بنایا گیا ہے اور موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کاروائی کی مشق کرنا ہے۔