ن لیگی کارکن گردوں کے عارضہ میں مبتلا

قائد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے علاج کیلئے مدد کی اپیل۔

Spread the love

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر شہزاد بھٹی) بہاولنگر محلہ امیر کوٹ کے رہائشی معروف ن لیگی کارکن محمد رمضان جانی جو عرصہ تیس سال سے ن لیگ سے وابستہ ہیں۔ جنہوں نے اپنی جوانی کو پارٹی کی نذر کر دیا اور ہمیشہ ایک ایکٹو ورکر ہونے کا کردار ادا کیا، تحریک نجات ہو یا قرض اتارو ملک سنوارو تحریک ہو یا ججز بحالی کی تحریک ہو وہ ان سب تحریکوں میں پیش پیش رہے حتی کہ پرویز مشرف دور میں وہ اپنی پارٹی کی خاطر جیل بھی گئے مگر رمضان جانی نے کسی چیز کو بھی پارٹی سے وفاداری اور قائد میاں محمد نواز شریف کی محبت کے آڑے نہیں آنے دیا۔ رمضان جانی عرصہ تین سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہیں،ہر دو دن بعد ڈیائلسیز کروانا پڑتا ہے علاج معالجے کے سلسلہ میں دکان، مکان اور تمام قیمتی سازو سامان تک بک گیا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،کوئی پرسان حال نہیں۔ ن لیگی کارکن محمد رمضان جانی بستر مرگ پر کسی مسیحا کے منتظر،قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے علاج کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button