دیر: صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو کا ملاوٹ اور منشیات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ ) صوبائی وزیر ظاہر شاہ خان طورو نے کہا کہ اپردیر سمیت صوبہ بھر میں کسی کو اجازت نہیں نہیں دیں گے کہ وہ ملاوٹ شدہ خوراکی اشیاء کی فروخت سے عوام میں بیماریاں بانٹیں, پہلے بھی ایسے افراد و عناصر کے خلاف کاروائی کی اور آئندہ بھی کریں گے۔ جبکہ عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی علی آمین گنڈا پور کے واضح ہدایات کی روشی میں تمام ڈی سیز اور کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہے کہ وہ آئس سمیت دیگر منشیات کے مین سورس کا کھوج لگائیں تاکہ عوام کی جانوں اور صحت سے کھلینے والوں کو قانون کےگرفت میں لاکر معصوم عوام کی جانیں بچایا جاسکں۔ ان خیالات کے اظہار انہوں نے کہ چار روزہ دورہ کے اختتام پر دیر میں ضلع کونسل ہال کھلی کچہری و عوامی ورکروں سے کرتے ہوئے کیا ۔ اس میں موقع ایم پی ایز محمدانور, محمد یامین خان ,گل ابراہیم , ڈپٹی کمشنر نوید اکبر,ڈی ایف سی سید نواز ,تحصل چیرمین واڑی ودیگر موجود تھے۔ وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اس موقع پر خطاب اور عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبہ کےبپسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے کام کررہی ہیں لیکن مرکز صوبے کے بقایات جات کی ادائیگی بھی نہیں کررہا ہے لیکن اس کے باوجود دستیاب وسائل کے مطابق عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت کو ھم نہیں مانتے اور اب ھم ہروقت حالت ایسے حالات میں ہے کہ ہم اپنے اپ کو وزیر اور ایم پی اے نہیں کہتے ہیں۔ اور عمران خان اور وزیراعلی کی قیادت میں ہم عوام سے فراڈ الیکشن اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کمر بستہ ہے اور عوامی تحریک چلارہے ہیں ہمارے حکومت پانچ سال پوری کریں یا نہیں لیکن اپنی جدوجہد سےبپیچھے ہٹنے والے نہیں اور میانوالی جلسے کیلئے ہم سب تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ انہں کہا کہ اس وقت ہمارے پاس صوبے کم از کم 25 دن کیلئے چار لاکھ تیس ہزار میٹرک ٹن گندم 22 بڑے سمیت گواموں گندم کا ذخیرہ موجودہے اور ہم چاہتے ہین کہ اسے بڑھا کر تین مہنیوں کی راشن ذخیرہ کرسکے لیکن مرکزی حکومت صوبے کے بقایا جات پر ڈاکہ ڈال کر ادائیگی نہیں کررہی ہیں ۔ انہوں دودھ و دیگر خوراکی اشیاء میں ملاوٹ کسی صورت برادشت نہیں۔ظاہر طورو نے کہا کہ خوراک کی وزارت نے چند روز قبل صوبے بھر میں دودھ کے 583 سیمپلز کا ٹیسٹ کرایا جس میں 17 ایسے ملاوٹ کرنے والے دودھ کے بڑے دکانوں کو سیل اور بلیک لسٹ کیا ہے جس کی دودھ سے عوام میں کینسرجیسے بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ تھا۔ انہوں نے کہ ہم غیر معیاری چیپس, پاپڑ , دودوھ اور اس سے بڑھ کر آئس اور دیگر منشیات کے کی سپلائر ,سورس تک پہنچنے کی کوشش کررہے تاکہ اسے جڑ سے ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے عوام سے کہا ایسے عناصر کی سفارش نہ میں پی ٹی آئی یا دیگر پارٹیوں کو مانو گا اس لئے پھر ایسے افراد کی سفارش سے گریز کرے تاکہ عوام کی جانیں محفوظ اور انہیں خطرناک بیماریاں پھیلنے سے بچایا جاسکے۔اس سے قبل پناہ کوٹ میں سرکاری گندم گودام کا دورہ کیا اور وہاں پر گندم کا جائزہ لیا گیا وزیر خوراک کو ڈی ایف سی سید نوازنے بریفنگ دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button