دیر قامی پاسون لوئر دیر کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں امن جرگے کا انعقاد

Spread the love

ثمرباغ (نمائندہ نوائے دیر)دیر قامی پاسون لوئر دیر کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا ،جرگے سے دیر قامی پاسون کے چیئرمین جان عالم خان،صدر ملک شاہ نسیم خان ،دیر قومی جرگہ کے صدر صاحب زادہ محمد یعقوب خان،سابق سنیٹر گل نصیب خان، بیرسٹر عطاءاللہ خان ادینزی مسلم لیگ ن ،جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ یعقوب الرحمن ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکٹری حسین شاہ یوسفزئ،سابقہ صوبائی وزیر ملک جہان زیب خان،سابقہ صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ،سابقہ ممبرصوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان،سابق قومی اسمبلی امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی عالم زیب ایڈوکیٹ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نواب زادہ محمود زیب خان،تحصیل تیمرگرہ کے چیئرمین مفتی عرفان الدین،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما علی شاہ مشوانی،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا سراج الدین ،تالاش اصلاحی جرگہ کے صدر اِبراھیم خان،پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک فاروق اقبال،ملک نعمان اور تیمرگرہ بار کے صدر عابد حیات نے خطاب کیا ،مقررین نے اپنی خطاب میں کہا کہ ایک مچھر پر ایٹم بم گرانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس سے مزید مسائل جنم لینگےلہذا جو لوگ علاقے میں خوف وحراص اور دہشت گردی پھیلا رہے ہیں وہ علاقے کے خیر خواہ نہیں ان کی نشان دہی کرکے سزادی جائے انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں امن پسند لوگ رہتے ہیں ہم یہاں امن اور ترقی چاہتے ہیں ہمارا قوم مزید آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذاعلاقے میں اندھا دھن آپریشن کی اجازت نہیں دے سکتے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button