دیر پائین: اضافی ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دیر پائین جناب بشیر خان کے زیر صدارت کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس

ڈویژنل ۔مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ) ، جناب عبدالوحید نے ہیلتھ کے مختلف انڈیکیٹرز ، ادویات طبی آلات کی دستیابی ، صفائی اورہسپتالوں میں دیگر سہولیات کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ہدایات
۔ ڈاکٹر اسما اور ڈاکٹر اعظمیٰ کے خلاف طویل غیرحاضری پر کاروائی کی جائے اور کاروائی کی روپورٹ مانیٹرنگ آفسیر ہیلتھ کے ساتھ شئیر کی جائے۔
۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ ڈی۔ ایچ ۔ او آفس اور اور ان کے زیرنگرانی صحت کے مراکز میں کام کرنے والے سٹاف کی لسٹ مانیٹرنگ آفسیر ہیلتھ کے ساتھ شئیر کریں تاکہ غیرحاضر سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔
۔ طویل مدت تک غیرحاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔
۔ محکمانہ اجازت کے بغیرغیرحاضر ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ جتنے مدت غیر حاضری کی اسی حساب سے ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی کی جائے۔
۔ ہسپتالوں میں طبی آلات کی مرمت بروقت یقینی بنائے ۔
۔ دور دراز علاقوں میں واقع بیسک ہیلتھ یونٹس اور ار۔ ایچ۔ سی میں سٹاف کی حاضریاں یقنی بنائے ، ایمپرسونیشن کرنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

۔ جن ہیلیتھ سٹاف کی حاضریاں مطلوبہ انڈیکٹر سے کم ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر نے محکمہ بہبودی آبادی مختلف یونٹس کے کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور کہا کہ مانیٹرینگ اتھارٹی ہیلتھ کی رپورٹ پر کاروائی کی گئی اور غیر حاضر سٹاف سے تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہیں۔
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد ، جناب شاہد خان ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیر آفیسر ، ۔ ایم۔ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر علی اضغر، جناب مرسلین خان (ائی ۔ ایم ۔ یو ہیلتھ) جناب قاسم شاہ (ائی ۔ ایم ۔ یو ہیلتھ) ، این ۔ سٹاف آفیسر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button