
لویردیر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور سے ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کی ملاقات،وزیر اعلیٰ نے ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس پوسٹ پر پروموٹ ہونے والے ایس ایس ٹی اساتزہ کی جلد ایڈجسٹمنٹ آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی اس حوالے سے ڈی ائی خان سے تعلق رکھنے والے ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سیلم مروت جنرل سیکرٹری انعام الحق گنڈا پور نے دیگر ایس ایس ٹی اساتذہ کے ہمراہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور سے ملاقات کی،اس موقع پر انھوں نے حال ہی میں پروموٹ ہونے والے ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں تشویش سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پروموٹ ہونے والے ایس ایس اور ہیڈ ماسٹر کی ایڈجسٹمنٹ میں تاخیری حربوں کا نوٹس لیوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے اساتذہ وفد کو مکمل یقین دلایا کہ ایس ایس ٹی سے ایچ ایم اور ایس ایس پر ترقی پانے والے ایک ہزار سے زائد اساتذہ کی اسی مہینے میں ایڈجسٹمنٹ اور تعیناتی کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت تعلیم اور صحت کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور انشاء اللہ قوم کے معمار کے جائز مطالبات حل اور منظور کیے جائیں گے انھوں نے کہاکہ معاشرہ کے ترقی میں اساتزہ کا اہم رول ہے صوبائی حکومت اساتذہ کی مسائل ومشکلات کی حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس موقع پر ایس ایس ٹی وفد نے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اساتذہ اپنی فرائض منصبی میں کوتاہی اور غفلت نہیں کریں گے۔