مشہور ٹک ٹاکر کے نام پر جعلی آئی ڈی سے رقم کی مانگ، سایبر کرائم میں درخواست

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے )
شلبانڈی سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر زیاد راج خان نے کہاہے کہ اسکے نام پر فیس بک کی فیک آئی ڈی سے دوستو اور فالورز سے رقم کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے ۔زیاد راج خان نے کہا ہے کہ اس فیک آئی ڈی سے اسکا تعلق نہیں ہے۔ہنگامی پریس کانفرنس میں ٹک ٹاکر زیاد راج خان نے کہا کہ اس نے جعلی ائی ڈی کے خلاف سایبر کرائم میں کاروائی کے لیے درخواست دی ہے جس پر کاروائی جاری ہے۔انہوں نے متعلقہ ادروں سے اپیل کی ہے کہ فراڈیا کے خلاف کاروائی کرے جو کی شریف شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور مشہور ٹک ٹاکرز بدنام کررہے ہیں ۔ٹک ٹاکر زیاد راج خان نے اپنے دوستوں اور فالورز سے اپیل کی کہ کسی کو رقم نہ بیجھیں اور نہ اج تک کسی نے کوئی رقم بیجھی ہے اور نہ میں کسی رقم کے لئے زمدار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button