
ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر ) ثمرباغ بازار میں ٹریفک نظام نے گمبھیر شکل اختیار کیا ہے۔ثمرباغ کی مقامی سیاسی قیادت،انجمن تاجران ثمرباغ ،ثمرباغ ایکشن کمیٹی، اور انتظامیہ کو مل کر اس کا حل نکالنا چاہئے ۔تاکہ ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوجائے اور کوئی غریب بے روزگار بھی نہ ہوجائے۔ تفصیلات کے مطابق ثمرباغ بازار انتہائی تنگ ہے۔دوسرے طرف تجاوزات کی بھر مار اور روڈ پر رکشوں کی غیر قانونی سٹینڈ نے ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گھمبیر بنایا ہے۔رکشے روڈ پر سواریاں بٹھاتے اور اتارتے ہیں۔ اس سلسلے میں صحافتی حلقوں نے کئی بار انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کرائی لیکن اکیلا انتظامیہ بھی کچھ نہیں کرسکتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ مقامی سیاسی قیادت، انجمن تاجران ، ثمرباغ ایکشن کمیٹی کواعتماد میں لیں اور باہمی مشاورت سے ہاتھ ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے اور رکشوں کو بازار سے باہر حبیبِ بینک کے قریبی حالی پلاٹ تک محدود کئے جآئیں تاکہ ٹریفک کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔