دیر بالا پولیس کی گرفتاریوں اور جرائم کی خلاف ورزیوں میں بھرپور کامیابی

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ ) دیر بالا پولیس کی گزشتہ 06 ماہ میں منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کاروائیاں، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں روپوش مجرمان اشتہاری گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن، منشیات اور ٹمبر برآمد۔ڈی پی او وقار آحمد ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی سربراہی میں دیر بالا پولیس نے جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کیخلاف گزشتہ 06 ماہ میں بھر پور اور موثر کاروائیاں۔ دیر بالا پولیس نے اپنے پیشہ وارنہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ہر ایک مقدمہ کو قلیل وقت میں ٹریس کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کے دوران قتل، اقدام قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں روپوش 61 مجرمان اشتہاریوں سمیت 6777 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ جرائم کی شرح میں کمی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد کو یقینی بنا کر روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے 392 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن کےخلاف کاروائیوں کے دوران 17 ضرب کلاشنکوف/ کالاکوف، 64 ضرب رائفل/ بندوق، 152 ضرب پستول، 3889 عدد کارتوس مختلف بور اور 284 عدد مختلف قسم میگزین برآمد کیے۔ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 205 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات فروشوں کے قبضے سے 44 کلو 712 گرام چرس، 819 گرام آئس اور 680 گرام افیون برآمد کیے، برخلاف مال جرائم میں متعدد گینگز کو گرفتار کر کے 51 لاکھ 70 ہزار 700 روپے نقد جبکہ 12 گاڑیاں اور 06 موٹرسائیکل برآمد کیے گئے۔ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر سمگلنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف کاروائیوں میں 1174 عدد سلیپران برآمد کرکے حوالہ محکمہ فارسٹ کئے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 163 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ہوائی فائرنگ کرکے معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے 30 ملزمان کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کرکے چالان عدالت کیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے 4461 افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں، جبکہ 76 غیر قانونی رہائش پذیر افراد کیخلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں گئی۔
عوام کے جان و مال، عزت کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button