
سوات(بیورورپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ اور امیدوار برائے پی کے 10اور این اے 4 محمود خان نے بیا کند مٹہ میں کارکنوں سے خطاب
کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے اس علاقے کے تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
اآج پہاڑی علاقوں میں بھی سڑکیں تعمیرکیں اور اب اگر آپ ترقی کا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں
تو آٹھ فروری کو پگڑی کے نشان پر مہر لگا کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیےپی ٹی آئی پی کا انتخاب کریں ۔
محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت چند ہی ماہ میں صوبے کا بیڑا غرق کرکے معیشت کو تباہ کیاہے۔
ہماری حکومت ختم ہوتے ہی پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے لوٹ مار کرکے صوبے کودیوالیہ بنادیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے جو ترقیاتی فنڈز منظور کئے۔وہ بھی پی ڈی ایم نے بنوں اور ڈی ائی خان منتقل کئے۔
انہوں نے کہاکہ سوات کا حق غصب کرنے والے کبھی بھی سوات کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ قوم کے پیسے میں کھبی خیانت نہیں کی اوربحیثیت وزیر اعلی ٰ عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم پشتونوں کی ترقی کی بجائے لوٹ مار کو فوقیت دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ الیکشن کے دوران بھی منڈیاں لگاکر لوگوں کے ضمیر کا سودا کرنا چاہتے ہیں
لیکن سوات کے عوام صرف ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے سبز باغوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سوات میں تین سو ارب سے زائد روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور کئے ہیں
اوراگلے تیس سال تک اس ضلع میں کسی بھی شعبے میں سہولیات کی کمی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ سوات کی تعمیر و ترقی کے لئے وہ کردار ادا کیا ہے جو آج تک کسی بھی حکمران نے ادا نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ جب وزیر اعلیٰ بنا تو پارٹی کے اندر میرے خلاف سازشیں شروع کی گئیں
اور اسی سازش کی بڑی وجہ یہ تھی کہ پارٹی کی ایک لابی سے سوات کا وزیر اعلیٰ برداشت نہیں ہورہا تھا۔
ا نہوں نے کہاکہ 8 فروری کو مخالفین کو شکست دیکر ترقی،
امن اور خوشحالی کی جیت ہوگی
کیونکہ پگڑی پشتونوں کے وقار کی علامت ہے اور پگڑی سب پر بھاری ثابت ہوگی۔