
سوات(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر مٹہ احسن فرازگوندل نے "کھلی کچہر ی برائے خواتین ” کا انعقاد کیا۔ جس میں تحصیلدار مٹہ ، نائب تحصیلدار مٹہ، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان، نمائندہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام، محکمہ سوشل ویلفئیر سوات سمیت مختلف محکموں کی خواتین نمائندگان سمیت اور تحصیل مٹہ کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہر ی کے موقع پر خواتین نے کھل کر اپنے مسائل کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنرمٹہ کو آگاہ کیا۔خواتین نے اپنے متعدد مسائل جن میں لوکل گورنمنٹ فنڈز کی دستیابی سمیت دیگر مسائل پر روشنی ڈالی، انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان تمام مسائل کے جلد از جلد حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان و حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت وضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔