
لوئیر دیر )ضلع لوئر دیر کے علاقے رباط میں مالٹوں کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے، جو اپنی مٹھاس اور خوشبو کے لیے خاص شہرت رکھتی ہے۔ رباط کے سرسبز باغات میں پیدا ہونے والے مالٹے اپنی قدرتی مٹھاس، خوشبو، اور غذائی فوائد کے باعث نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔یہ مالٹے دسمبر سے جون تک دستیاب رہتے ہیں اور ان کی قیمت معیار کے مطابق مختلف ہوتی ہے، جو مقامی مارکیٹ میں فی درجن تقریباً 300 روپے جبکہ فی سیکٹر 2000 سے 2200 روپے تک فروخت ہوتے ہیں۔رباط کے مالٹے وٹامن سی اور پوٹاشیم سے بھرپور ہیں، جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں اور صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق، یہ پھل ناصرف جسمانی توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ جلد اور دل کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔خیبر پختونخوا کے شمالی علاقہ جات اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد ذائقے والے پھلوں کے لیے بھی مشہور ہیں خیبر پختونخوا کے شمالی علاقہ جات اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد ذائقے والے پھلوں کے لیے بھی مشہور ہیں۔