
سوات(بیورورپورٹ )عالمی یوم خواتین کے موقع پر ای پی ایس کے زیر اہتمام ودودیہ ہال سیدوشریف میں تقریب منعقد ہوا۔تقریب میں جہانزیب کالج سیدوشریف کے طلباء وطالبات،گرلز ڈگری کالج سیدوشریف کی طالبات اور پروفیسر ز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا مقصدصنفی مساوات، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کو اُجاگر کرنا اور اُن کے سلاحیتوں کو بروکار لانا تھا۔اس موقع مقررین نے معاشرتی زندگی میں خواتین کے کردار پر تفصیلی بحث کی۔اس موقع پر جہانزیب کالج کے پرنسپل سلیم خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خواتین عالمی معیشت میں بہت اہم کردار ادا کررہی ہیں، پاکستان میں بھی خواتین کو بااختیاربنایا اور انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔
اس موقع پر ای پی ایس کے ایگزیکٹیوڈاریکٹر اکبر زیب نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو، جن میں مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں‘ برابری کا حق دیتا ہے۔ پاکستان کی آبادی کا آدھا حصہ خواتین ہیں۔ جب تک خواتین کو برابر کا حق نہیں ملتا، خاص طور پر تعلیم، صحت، معاشی اور معاشرتی زندگی میں انہیں مردوں کے برابر کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔