صوابی: پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ، اسلام آباد میں اگلے جلسے کا اعلان، فضل حکیم یوسفزئی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ سے فارم 47 والی وفاقی حکومت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں تاریخی جلسہ میں شرکت پر خیبرپختونخوا اور بلخصوص سوات کے پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں تاریخی جلسہ میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ یہ تو صرف ٹریلر تھا ہمارا اگلا جلسہ اسلام آباد میں ہوگا پاکستانی عوام صرف اپنے ہر دلعزیز لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں وہ واحد لیڈر ہے جن پر عوام اپنی جان و مال قربان کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے نے ایک تاریخی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور جلسہ میں عوام کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ قوم نیا پاکستان چاہتی ہے جس میں قوم کو ہر قسم ریلیف ملے انشاءاللہ یہ فارم 47 کی جعلی حکومت جلد ختم ہونی والی ہے اور ایک بار پھر عوام کی طاقت سے عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک وقوم کے تقدیر بدل دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button