
وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب ذیشان نجیب ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب محمد یونس خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نثار، این سٹاف آفیسر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ثمرباغ کا دورہ کیا۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ثمرباغ ہسپتال کے متخلف یونٹس ، ایمرجنسی ، او۔ اپی۔ ڈی، لیبارٹری ایکسرے یونٹ ، فارمیسی سٹور ، اور ویکسنیشن یونٹ کا معائینہ کیا۔
۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نثار اور ایم۔ ایس ٹی۔ ایچ۔ کیو ہسپتال ثمرباغ نے ڈپٹی کمشنر کودئے گئے احکامات کے مطابق ہسپتال میں طبی سہولیات ، ادویات کی فراہمی ، ای۔ آر یونٹ میں نئی مشین کی انسٹالیشن ، ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ سٹاف کی حاضریاں یقینی بنانے کے لئے جدید بائیومیٹرک مشین لگانے کے بارے میں بریفنگ دی۔ ٹی۔ ایچ۔ کیو ہسپتال ثمرباغ خیبر پختونخواہ کا واحد ہسپتال ہے جہاں پر چلڈرن کے لئے ایوننگ او۔پی۔ڈی شروع کی گئی ہیں۔ تمام وارڈ کے سامنے متعلقہ سٹاف کے نام ، عہدہ اور موبائیل نمبر کی تفصیلی لسیٹ آویزاں کی گئی ہیں۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم۔ ایس۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر حماد کی ہسپتال میں ایمپرومنٹ کے اقدامات پر ان کے کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔
۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور این ۔ سٹاف آفیسر کے ہمراہ ہسپتال میں ای۔ پی۔ ائی ویکسینیشن سنٹرکا دورہ کیا۔ ویکسینیشن سنٹر میں جاری پولیو مہم کا ریکارڈ چیک کیا۔ ایریا انچارج نے دو دنوں کے پروگرس اور مطلوبہ اہداف کے بارے میں بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے انچارج کو ہدایت کی کہ تمام ہدایات پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائے۔ پولیو ڈیٹا بروقت شئیر کریں۔ ہسپتال کو آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ان کے ریکارڈ مرتب کریں۔