پاکستان تحریک انصاف ملائیشیا کے جنرل سیکرٹری کی کوششوں سے ورکرز کنونشن کا انعقاد

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے )
پاکستان تحریک انصاف ملائیشیا اورسیز پاکستانیوں کے جنرل سیکرٹری نور بشر خان کے ڈیرہ پر ویلج کونسل پاچا تھری کا شیر زید کی کوششوں سے عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا۔

نور بشر خان کے ڈیرہ پر منعقد ہونے والی ورکرز کنونشن اب تک کی ورکرز کنونشنوں میں سب سے بڑا ورکرز کنونشن تھا ۔جس میں کارکنوں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ورکرز کنونشن میں موجود کارکنوں کا جذبہ قابل دید تھا ۔

جنہوں نے عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے ۔عظیم الشان ورکرز کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی ریاض خان ۔سید زیب باچا ۔ضیاء حسین ۔اختیار کاکا ۔ایڈوکیٹ معتبر خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایندہ وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہیں ۔

انہوں نے پارٹی ورکرز پر زور دیا کہ 8 فروری کو اپنے رائے کے ذریعے ظلم کا انتقام لینے کے لیے کردار ادا کرے۔

مقررین نے کہا کہ اپنے انتخابی نشانات پہچانے اور ووٹ کے دن نکلے ۔

ریاض خان نے کہا کہ کپتان عمران خان کا سپاہی یوں اور آپنے آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ رہونگا ۔

ریاض خان نے کہا کہ عمران خان نے موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے ضلع بونیر کے عوام پر احسان کرکے بیرسٹر گوہر علی خان کو پارٹی کا چیئرمین مین شپ دیکر اب بونیر کے عوام کو چاہیئے کہ عمران خان کے اس احسان کا بدلہ ووٹ کے شکل میں دیکر بیرسٹر گوہر علی خان بشمول پی ٹی آئی کے جملہ امیدواروں کو کامیاب بنیائے ۔

تاکہ ضلع بونیر میں ادھورے ترقیاتی منصوبوں کا قیام ممکن بنایا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button