
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ماہ رنگ ۔سمی دین اور بی ایل اے کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں یے۔وہ ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان اور بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ان کی ملک دشمن مہم کو ناکام بنائیں گے۔بھارتی فلم دھریندر پاکستان اور لیاری کے خلاف سازش ہے۔دشمن قوتوں کو شکست ہوگی۔بلوچ محب وطن ہیں۔ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وہ اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔پاکستان ہماری پہچان اور ۔جان ہے۔قیام پاکستان میں سندھ دھرتی کا اہم کردار ہے۔افواج پاکستان کے ساتھ ایک ایک پاکستانی کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہونا ہے ۔قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کو بچایا ہے۔ہم متحد ہوکر دنیا کو دکھائیں کہ ہم ایک ہیں ۔ہم نے آپریشن بنیان مرصوص میں طاقت ور دشمن کو شکست دی
ہمارا میڈیا بہت ایکٹو ہے اور اس کی نظر ہر چیز پر ہے۔ہمارا میڈیا بہترین ہے رپورٹرز اور اینکرز کو سلام ۔بھارتی میڈیا کہہ رہا تھا کہ انہوں نے لاہور کی بندرگاہ پر قبضہ کرلیا ہے
ہمارے میڈیا نے اس وقت بھی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ہم نے سات بھارتی طیارے مار گرائے۔ہم نے رافیل کی مارکیٹ گرادی۔بھارت نے انگریز سے آزادی حاصل کی اس نے نیا ملک نہیں بنایا پاکستان ایک الگ ملک بنا پاکستان زندہ باد ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پچھلے دس پندرہ دن سے کچھ واقعات ہوئے ہیں۔ایک معصوم لڑکی جو خود کش حملہ کرنے والی تھی اسے پکڑا گیا۔بلوچستان میں وہ مٹھی بھر لوگ ہیں جو پہاڑوں پر چلے گئے ہیں۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں دشمن قوتیں حالات خراب کررہی ہیں۔مٹھی بھر عناصر ت حالات متاثر کررہے ہیں۔بلوچ محب وطن ہیں۔ہم ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتےہیں۔ماہ رنگ بلوچ ۔سمی دین بلوچ یا بی ایل اے یہ سب پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپینگڈا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ ہر شعبہ میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرریے ہیں۔ فرح یوسف جو پاکستان کی فٹبال ریفری یے۔یہ نوشکی سے ہے۔احمد ابن سکینہ ہے جو کتھک ڈانسر ہیں اس نے پوری دنیا کو پہچان دی۔ڈاکٹر نمی قلات سے ہیں۔خاتون گائنالوجسٹ ہیں۔وہ خواتین کو طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیاری پر فلم جھوٹی کہانی پر مبنی ہے۔یہ فلم پاکستان کے خلاف سازش یے۔ہم دنیا بھر میں دہشت گردوں کو بے نقاب کریں گے۔فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ابھی ہم ایک فیصد بھی بلوچستان اور لیاری کا ٹیلنٹ یہاں نہیں لائے ہیں۔ہمارے پاس تو کلبھوشن یادیو، ابھی نندن کا سچ موجود ہے ۔ہمارے پاس بنیان مرصوص کا سچ موجود ہے ۔فیلڈ مارشل حافظ قرآن عاصم منیر نے پاکستان کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔بلوچستان حکومت صوبے کے مسائل کررہی ہے۔ہم پاکستان اور بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا جواب ہر پلیٹ فارم دیں گے ۔دہشت گردوں کو شکست ہوگی۔