وزیراعلیٰ کا عوامی ایجنڈا: کمشنر ملاکنڈ کی زیر صدارت اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو بریفنگ

Spread the love

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا کی عوامی ایجنڈا پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت۔

کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو وزیر اعلیٰ کے ‘عوامی ایجنڈے’ کے تمام پہلوؤں، عملدرآمد کے طریقہ کار، ٹائم لائنز، ذمہ داریوں اور اختیارات پر تفصیلی بریفنگ۔

وزیر اعلی کا عوامی ایجنڈا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ہے۔ عوامی ایجنڈا گڈ گورننس کے لئے گیارہ مختلف نکات پر مشتمل ہے جس میں سروس ڈیلیوری کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان نکات میں عوامی خدمات کے عمومی معاملات کے علاوہ صفائی ستھرائی، عوامی سہولت، ریونیو معاملات، پبلک سروس ڈیلیوری، کوالٹی کنٹرول، فوڈ اینڈ پرائس کنٹرول اور دیگر شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنرز اضلاع کی سطح پر تمام سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی اور عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری دفاتر اور حکام تک عوام کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔

شہر ی علاقوں میں صفائی کے خصوصی مہم چلائے جائیں گے. اسپورٹس گراؤنڈزاور پبلک پارکس سمیت تمام سرکاری عمارتوں بشمول ہسپتالوں اور اسکولوں کی بحالی، تزین و آرائیش اور مرمت کے لئے ایکشن پلانز ترتیب دے کر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سڑکوں پر نصب کھمبوں پر تشہیری مواد لگانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

اس سال نومبر تک لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کو 100 فیصد مکمل کیا جائے گا۔ صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں اور اوقات کی جائیدادوں کی نشاندہی اور جی آئی ایس میپنگ کی جائے گی۔ سرکاری زمینوں پر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

محافظ خانوں میں ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

تمام ضلعی انتظامیہ کے حکام ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، جیلوں، یتیم خانوں، بحالی مراکز، فنی تربیتی اداروں سمیت عوامی خدمات کے دیگر تمام مراکز کا معائنہ کریں گے۔ عطائیوں، جعلی ادویات، غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کا عوامی ایجنڈا ہے اس کا مقصد گورننس کو یقینی بنا کر عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے، یہ ایجنڈا عوامی توقعات ضروریات اور زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے، اس عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد میں سب سے اہم اور مرکزی کردار ضلعی انتظامیہ کا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button