ریسکیو 1122 بونیر: 2024 میں 2904 حادثات پر بروقت خدمات

Spread the love

بونیر ریسکیو 1122 سالانہ کاکردگی رپورٹ سال 2024 کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔جس کے مطابق سال 2024 کے دوران ریسکیو 1122 بونیر نے 2904 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر بونیر انجینئر کاشف خان یوسفزئی نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ سال ریسکیو 1122 بونیر کو ایک لاکھ 28 ہزار 5 سو 26 کالز موصول ہوئیں،
سال میں مجموعی طور پر ریسکیو 1122 بونیر نے 2 ہزار 09سو 04 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوے 2904 متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کیں۔ جن میں 523روڈ ٹریفک حادثات 2055میڈیکل ایمرجنسی اور آگ لگنے کے 94 واقعات میں خدمات فراہم کیں۔ مکانات گرنے کے 03 جبکہ سلنڈر یا دوسرے قسم کے دھماکوں کے 01 حادثات پیش آئے. ڈوبنے کے 05 جبکہ فائرنگ لڑائی جھگڑے اور جرائم کے 61 واقعات رونما ہوئے ریسکیو 1122 اہلکاروں نے 162 متفرق ایمرجنسی میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کیں۔ان حادثات میں 56 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 نے بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔جائے حادثہ پر پہنچنے کا ریسکیو1122 کا اوسطاً رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا.
اس کے علاؤہ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 1548 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیر نگرانی میں بغیر کسی چارجز کے ظلع کے اندر اور ظلع سے باہر دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ریسکیو 1122 بونیر نے اس سال سیفٹی پروگرامز کے تحت ضلع بھر کے سرکاری ونجی اداروں سکولوں اور کمیونٹی میں بیسک لاٸف سپورٹ فاٸر سیفٹی اور ڈزاسٹر کے حوالے سے 21ہزار سے زاٸد افراد کو تربیت فراہم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button