
. پیکیجنگ میں کیمیکلز کی وجہ سے نقصان
پلاسٹک یا دیگر کیمیکلز عام طور پر منجمد کھانے کی پیکنگ میں استعمال ہوتے ہیں، جو کھانے کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ان کیمیکلز سے خارج ہونے والی گیسیں اور دیگر کیمیکلز ہماری جسمانی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس سے کینسر جیسی خطرناک بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
قدرتی ذائقہ میں کمی
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ تازہ کھانوں کے مقابلے منجمد کھانوں کا ذائقہ قدرے خراب ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت زیادہ پرزرویٹوز استعمال کیے جاتے ہیں جو کھانے کا ذائقہ کافی حد تک بدل سکتے ہیں۔
غذائیت کی کمی
منجمد کھانے کی تیاری کے دوران بہت سے غذائی اجزاء ضائع ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں آپ جس کھانے کو صحت بخش غذا سمجھ کر کھا رہے ہیں، وہ آپ کی بھوک تو تو بجھاتی ہے لیکن اس سے جسم کو غذائی اجزاء نہیں مل پاتے۔ اس کی وجہ سے جسم میں غذائیت کی کمی ہو سکتی ہے۔
دل کی صحت
منجمد کھانوں میں عام طور پر بہت زیادہ نمک استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں ٹرانس فیٹ کی مقدار بھی زیادہ ہوسکتی ہے، اس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور آپ کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ ایسی غذائیں موٹاپے اور ذیابیطس کو بھی فروغ دیتی ہیں۔