مٹہ: نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں پارک کرنے پر کریک ڈاؤن، متعدد چالان

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے مٹہ میں ٹریفک وارڈن پولیس نے نو پارکنگ زونز میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد گاڑی مالکان کے چالان کردئے ۔ اس حوالے سے ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ شہری نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں۔شہری اپنی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے پارک کرنے کے بجائے پارکنگ زونز یا پارکنگ میں پارک کریں تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور پیدل جانے والے لوگوں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button