شرینگل: شعبہ زوالوجی اور ہیلتھ یونٹ کے زیر اہتمام ڈینگی سے متعلق اگاہی واک

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبہ زوالوجی اور یونیورسٹی ہیلتھ یونٹ کے زیر اھتمام ڈینگی سے متعلق اگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جسمیں انتظامی
افسران فیکلٹی ممبران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شعبہ زوالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر ضیاء خلیل اور ہیلتھ یونٹ کے رحیم اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس ایک مہلک مرض ہے جس سے بچاو کیلئے سب کو اگاہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شرکاء کو ڈینگی وایرس سے متاثرہ افراد میں ابتدائی علامات، تشخیص اور احتیاطی تدابیر سے اگاہ کیا۔ جامعہ میں نوٹس بورڈز پر اگاہی بروشر لگائے گئے طلباء کو بروشر دئے گئے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق انفرادی طور پر بریف کیا گیا۔ شعبہ زوالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر ضیاء خلیل نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاو کیلئے اگاہی مہم کا سلسلہ مزید بڑھاینگے جامعہ میں اس حوالے سے کمیپ لگاینگے اور طلباء کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر شریک کرنے کی کوشش کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button