ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کے احکامات پر ایس ڈی پی او سٹی اقبال کریم کی سربراہی میں اے۔ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال محمد ریاض نے اپنے ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد کریم ولد عبدالکریم سکنہ بمبوریت اور ملزم ضیاء اللہ ولد عبدالناصر سکنہ رائین تورکہو کے قبضے سے 19 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ ) برامد کرلی۔
ملزمان گرفتار, مزید تفتیش جاری
لوئر چترال پولیس کا عزم, منشیات سے پاک لوئر چترال
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس