
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائر یکٹریٹ اف یوتھ خیبر پختون خوا کے زیر اہتمام ضلعی یوتھ افس لوئر دیر کی تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج تیمرگرہ کے فاٹا طلباء کیلئے 4روزہ یوتھ ایکسپو جر پروگرام پشاور،اسلام اباد اور مری کا مطالعاتی،معلوماتی اور تفریحی دورہ کا انعقاد کیا،
دورے میں 25سے زائد طلباء ڈسڑکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور یوتھ افس کے اہلکارز شریک تھے،چار روزہ دورے میں پشاور،اسلام اباد اور مری کے تاریخی مقامات کے ساتھ ساتھ، تفریحی مقامات اور عجائب گھر،مختلف تاریخی بازار کا دورہ بھی کیا،
شرکاء نے اسلام اباد یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر شرکاء نے تعریفی سرٹیفیکٹیس جبکہ فیکلٹی ممبرز میں شیلڈز تقسیم کیں دورے کے دوران آل بوائے سکاوٹ اسلام اباد کے ڈائر یکٹر سے ملاقات کی اور انھیں ضلع دیر کے روایتی پکول پیش کی طلباء نے دورے کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ ہر کالج میں اس قسم کی سرگرمیوں کاانعقاد کیاجائے۔