صحت کے شعبے میں نرسز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں: ڈاکٹر شوکت علی

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختون خوا ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں نرسز ریڑھ کی ہڈ کی حیثیت رکھتی ہے،

صوبائی حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات پہنچانے اور ہسپتالوں میں ساز وسامان کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لا رہے ہیں،

تیمرگرہ میڈیکل کالک کی فیکلٹی منظور ہوچکی ہے رواں سال کلاسوں کا آغاز یقینی بنایا جائے گا

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسرت شوکت کالج آف نرسنگ تیمرگرہ کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

تقریب سے ڈی ایچ او لویر دیر ڈاکٹر ارشاد علی روغانی اور کالج پرنسپل نعیم اللہ نے بھی خطاب کیا،

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی نے کہاکہ یہ خوش ائندہے کہ اس کالج کو 150نرسز کی تربیت کا کوٹہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،

محکمہ صحت نرسز طلباء کی انٹرن شپ کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا جائیگا اور ان طلباء کو گورنمنٹ ہسپتالوں میں انٹرن شپ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں

انھوں نے کہاکہ محکمہ صحت پرائمری ہیلتھ کیئر پروگرام کا آغاز کر دیا ہے اور صوبہ بھر کے تمام بی ایچ یوز ار ایچ سی ہسپتالوں کو نہ صرف ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے بلکہ ان کو طبی جدید طبی سازوسامان کی فراہمی کا بھی آغاز کیا جارہا ہے تاکہ مقامی سطح پر بنیادی علاج میں کوئی کمی نہ ہو

انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کی فیکلٹی کی منظوری ہوچکی ہے اور انشاء اللہ رواں سال اس میں کلاسوں کا آغاز کیا جائیگا انھوں نے نرسز طلباء پر زود یاکہ وہ فارغ ہوکر دکھی انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرئے اس موقع پر کالج میں زیر تعلیم حافظ قران طالب علم کو مفت تعلیم دینے کا اعلان بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button