
اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گزشت چند روز سے سوشل میڈیا پر یوایس ڈی اے کے خلاف چلنے والی منفی مہم حقیقت کے بالکل برعکس اور بے بنیاد ہے اورایسے غیر مصدقہ الزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں۔ترجمان کے مطابق اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی علاقے کی ترقی، سیاحت کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ اگر کسی کے پاس کرپشن یا بے ضابطگیوں کے حوالے سے کسی قسم کے ٹھوس ثبوت موجود ہوتو ملک میں انٹی کرپشن اور دیگر متعلقہ ادارے موجودہیں ان کو شکایت کی جاسکتی ہے۔لیکن بغیر کسی ثبوت کے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ اس سے ادارے کے وقار اور ترقیاتی کاموں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفافیت اور قانون کے مطابق اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں اور حقائق کی تصدیق کے بغیر کسی بھی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنے۔ ادارہ ہمیشہ عوامی مفاد میں کھلی تحقیقات کے لیے تیار ہے اور کسی بھی شکایت کے ازالے کے لیے قانونی راستے موجود ہیں ۔