سعودی حکومت کا حج انتظامات میں بہتری کا وعدہ

Spread the love

سعودی منسٹری اف حج کے انتظامات اس سال مثالی ہونگے ۔ رواف منی حج سروس میں مکتب نمبر 2 کے انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔حجاج کےخدمت در اصل اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کے خدمت یوتا ہیں۔جو ہم سعادت سمجھتے ہے ان خیالات کا اظہار مکہ مکرمہ میں حج 2024 میں جنوبی ایشیاء حجاج کو خدمات دینے والے رواف منی حج سروس میں مکتب نمبر 2 کے معلم جناب سمیر عبد الرحمن سقاط صاحب نے صفاء مکہ حج وعمرہ ٹریولز اسلام آباد کے منیجر اور صحافی حاجی نعیم اللہ خان کو اپنے افس میں خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے مذید کہا رواف منی میں اور خصوصاً ہمارے مکتب نمبر 2 کا فوکس دوران حج بہترین انتظامات پر مرکوز ہیں۔ اور ہمارا مکتب نمبر 2 انشاءاللہ اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کو بھول کر ہم ہر سال نئی عزم او ولولے کے ساتھ ضعوف الرحمن کو بہترین خدمات دینے کےلئے نکلتے ہیں اور ہمارا مقصد ایام حج کے 5 دنوں میں منی عرفات اور مزدلفہ میں بہتر سے بہتر سروس پر ہوتا ہے ۔انہوں نے پاکستانی گروپ لیڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیڈر حج کے دوران ہمارے ساتھ سنگ بہ سنگ حجاج کے خدمت میں لگے ہوتے ہے جس پر حج کے بعد ان کو بہترین خدمات کے اعتراف میں خصوصی اسناد بھی دینگے جو ان کے کام ائےنگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وزارت حج اس سال حاجی کو ایک منفرد کارڈ جاری کیا ہے جس کو منی عرفات میں سکین کیا جائے گا جس سے ان کا مکمل ڈیٹا سامنے آئیگا۔ اور غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کا سدباب کیا جائے گا۔تاکہ منی اور عرفات میں رش کم ہونے کے ساتھ ساتھ قانونی طریقے سے حج کرنے والے حجاج کے خدمات بہترین ہوں ۔اخر میں معلم سمیر عبدالرحمن سقاط نے بہترین توضیح کی اور بیت اللہ شریف کے ایک نایاب ماڈل بھی گفٹ کردیا۔ جس پر حاجی نعیم اللہ خان نے انکا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button