لنڈیکوتل (صائم افریدی) ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل ال بارگین ایسوسی ایشن لنڈی کوتل کے صدر حاجی آن ولی شینواری، فامید خان اور حکمران آفریدی نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، این سی وی سی چئیرمینز، مشران، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، عمائدین علاقہ اور تمام اقوام کے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کل چاروازگئی میں ہمارے ساتھ سخت گرمی میں احتجاج کیا اور ہمارے غم و درد میں شریک ہو کر جو یکجہتی کا اظہار کیا یقیناً اس قومی وحدت اور اتفاق سے ہمیں حوصلہ ملا انشاءاللہ قوم کا یہ احسان ہم کبھی نہیں بھولیں گے انہوں نے کہا کہ ہم 45 سال سے ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ ہمارے والد حاجی خان ولی شینواری خوگہ خیل سے بڑا ٹرانسپورٹر یہاں کوئی نہیں ہے ہمارے خاندان میں کسی کا بھی منشیات کے کاروبار سے دور کا واسطہ نہیں ہیں ہم کاروباری لوگ ہیں اور اپنے اس ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے کرتے رہیں گے.