باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کی انڈر 19 ٹیم نے گرینڈ فائنل میچ جیت لیا

Spread the love

باجوڑ۔ انٹر ریجنل ڈسٹرکٹ انڈر 19 کے گرینڈ فائنل میچ دفاعی چمپئن ڈسٹرکٹ باجوڑ نے ارشاد ماموند کے زیر صدارت مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا۔ گرینڈ فائنل میں ڈسٹرکٹ بنوں کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 46 اوور میں 212 رنز بنائے ، محمد زین خان 69 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔ ہدف کے تعاقب میں ڈسٹرکٹ باجوڑ کے بیٹسمینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔ باجوڑ کے جانب سے ذوالکفل نے بیٹنگ میں 126 رنز ناٹ اور چار وکٹیں لیکر مین آف دی میچ کے حقدار ٹہرے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد ماموند نے ذوالکفل کو نقد 5 ہزار روپے انعام دیا اور باجوڑ کی ٹیم کو شاندار کارگردگی پر خراج تحسین پیش کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج وزیر نے ٹرافی حوالے کی ۔ اس کے ساتھ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد ماموند نے قلیل عرصے میں باجوڑ کے لیے کئی اعزاز اپنے نام کرلیئے۔ یاد رہے کہ ارشاد ماموند نے کم عمری میں بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ باجوڑ کا کامیاب صدر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ ان کے صدارت میں مسلسل دوسری مرتبہ باجوڑ کی انڈر 19 ٹیم چمپئن بن گئ۔ انہی کے زیر صدارت باجوڑ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈر 19 کا فائنل میچ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر کھیلا گیا۔ اس قبل یہ ٹورنامنٹ دیگر اضلاع میں کھیلا جاتا تھا ، باجوڑ میں یہ ٹورنامنٹ اور اس کا فائنل پہلی بار کھیلا گیا۔ جسے شائقین اور کھلاڑیوں نے بے حد سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button