تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صوبائی رہنماء اور پی کے 14 سے نامزد امیدوار بریگڈئر ریٹائرڈ سعید اللہ نے گیس کے بلوں میں ناروا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا
کہ گیس کے بلوں میں اضافہ کو فوری طور واپس لیاجائے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ حکومت نے گیس کے بلوں میں کئی گناہ اضافہ کرکے صارفین پر بم گرا نے کے مترادف ہے
صارفین پہلے سے مہنگائی اور غربت کے شکار ہیں جبکہ دوسری جانب سے حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جو کہ سراسر ظلم ہے
سعید اللہ نے کہاکہ سوئی گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور سوئی گیس صارفین کو بھاری بلز ملنے پر سوئی گیس کنکنشز کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ بھاری بلز صارفین کی ادائیگی کی دسترس سے باہر ہے
انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن فری ٹیکس زون ہے اور یہاں عوام پر ٹیکسز لاگوکرنے غیر قانونی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور سوئی گیس کے قیمتوں اور بھاری بلز کی احکامات واپس لیا جائے اور عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کرئے۔