
تیمرگرہ۔۔۔ تیمرگرہ کے معروف ہسپتال مسرت شوکت میڈیکل کمپلکس میں گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر مسرت علی نے غیر معمولی کامیاب آپر یشن کرتے ہوئے ضلع دیر پائین کے تحصیل خال سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون کی پیٹ سے 23کلو وزنی رسولی نکال دی،خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اس حوالے سے مسماۃ ش کے رشتہ داروں کے مطابق مسماۃ کو تین سالوں سے پیٹ میں درد کی تکلیف تھی مختلف ڈاکٹرز سے علاج معالجہ کرائی تاہم درد میں کوئی کمی نہ ہوسکی جس کے نتیجے میں گذشتہ روز انھوں نے مسماۃ کو مسرت شوکت میڈیکل کمپلکس لایا جہاں پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مسرت علی نے معائنہ کے بعد آپریشن تجویز کی اور انھوں نے صحت کارڈ کے زریعے خاتون کی غیر معمولی آپریشن کرتے ہوئے ان کی پیٹ سے 22 26 کلو کے درمیان وزنی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا،اس موقع پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مسرت علی نے بتایا کہ مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ایک دوروز میں ہسپتال ڈسچارج کیا جائے