سینیر استاد ستانہ گل آفریدی کو رہا کیا جایں اے ٹی اے کا مطالبہ

Spread the love

لنڈی کوتل(صائم افریدی) ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل میں پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی اے،ال ٹیچرز ایسوسی ایشن لنڈی کوتل کے رہنماؤں چئیرمین راہد شاہ ،ڈپٹی چیئرمین ملک نادرشاه، فرمان شینواری ، شاداکبر، خان بہادر اور شفیق الرحمان سمیت کثیر تعداد میں سینیئر و جونیئر ٹیچرز نے کہا کہ ایس سی ٹی استاد ستانہ گل آفریدی کو کل تحصیل گیٹ کے سامنے سے نامعلوم افراد نے اٹھایاہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس ایچ او لنڈی کوتل سے ملاقات کی لیکن وہاں سے کوئی مناسب جواب نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر کسی ٹیچر کو بلانا ہے یا کوئی پوچھ گچھ کرنی ہو تو ٹیچر ذمہ دار اور ایک باعزت شخص ہوتا ہے، ان سے عزت و احترام کیساتھ پیش آنا چاہیے، اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تھانہ لنڈی کوتل کے محرر نے استاد ستانہ گل کو تفتیش کے لئے کال کی تھی بعد میں محرر کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں نہیں بلایا تھا تاہم ان سے سرسری تفتیش کی گئی جس کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب چونکہ چوبیس گھنٹے گزر گئے ہیں اور ستانہ گل ابھی تک لاپتہ ہیں اگر شام تک استاد ستانہ گل ریلیز نہیں ہوے تو ایس ایچ او لنڈی کوتل سمیت تمام متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج اور موثر احتجاج شروع کرینگے۔
ان کا۔کہنا تھا کہ ایک سینیر استاد کی گرفتاری کے خلاف پاک افغان شاہراہ کو بھی بند کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button