معیار ثمرباغ بٹمینٹن کورٹ میں فلور میٹ کی کمی، کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا

Spread the love

حکومت خیبر پختون خواہ کی جانب سے میعار ثمرباغ میں تعمیر کردہ بٹمینٹن کورٹ میں فلور میٹ نہ بچھایا جا سکا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس حوالے سے مقامی کھلاڑیوں جاوید عزیز اور کامران سید نے مقامی ناظم محمد رازق جان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی وہ ڈیڈک چیئرمین عبید الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا،واضح رہے خیبر پختون خواہ حکومت کی اسٹیبلشمنٹ 1000 پلینگ فیسلٹیز پروگرام کے تحت یونین کونسل معیار میں اینڈرو بیڈمنٹن کورٹ بنایا گیا تھا جو تا حال فلور میٹ سے محروم ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو دوران کھیل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد میں مذکورہ مسئلے کا جلد از جلد حل نکالنے اور فلور میٹ کے بغیر کورٹ تعمیر میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button