باجوڑ: نامعلوم دہشت گردوں کے فائرنگ سے شہید ہونے والے ضلعی  پولیس کانسٹیبل سپردِ خاک

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ۔ نامعلوم دہشت گردوں کے فائرنگ سے شہید ہونے والے ضلعی  پولیس کانسٹیبل اعظم خان کو آبائی علاقے لغڑئی ماموند میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ ڈی ایس پی ہنر خان اور دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شہید کانسٹیبل کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس جوانوں کی چاک وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور انکے قبر پر سبز ہلالی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر و استقامت نصیب فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button