قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم کا کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ درست ہے۔ عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ کپتانی چھوڑنے سے بابر پر بوجھ کم ہو جائے گا کیونکہ کپتانی بھی بوجھ لے کر آتی ہے اور اب وہ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں گے۔ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی ہیں، انہیں اس طرح ٹیم میں ہونا چاہیے جیسے کوہلی بھارتی ٹیم میں ہیں، امید ہے نئے کپتانوں کے سر پر کپتانی کا بوجھ نہیں پڑے گا۔