
سوات(بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان نے سیدو شریف ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مٹہ اشاڑے چوکی پولیس نفری پر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایس آئی نور ولی شاہ خان کی عیادت کی، انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور ہسپتال انتظامیہ کو انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان بھی موجود تھے۔