لوئر دیر ()”مثبت انفرادی و سماجی رویے” کے عنوان سے آگاہی مہم کا آغاز
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ولی خان اور ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر آفاق عادل کے زیر نگرانی صوبائی نیوٹریشن سیل کی زیر اہتمام ماؤں اور بچوں کی غذائیت ،بہتر صحت اور اچھی زندگی کی خاطر "مثبت انفرادی و سماجی رویے” کے عنوان سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لوئر دیر میں۔ پلاننگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور پورے ضلعے میں آگاہی مہم چلانے کیلئے پلاننگ کی گیں۔
اس موقع پر ضلعی نیوٹریشن کوآرڈینیٹر آفاق عادل نے بتایا کہ ضلع بھر میں عالمی ادارہ خوراک اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے بے نظیر نشوونما پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ بے نظیر نشوونما پروگرام سے غریب اور مستحق خواتین اور بچے مستفید ہورہے ہیں۔اس پروگرام کے زریعے سپیشل نیوٹریشن خوارک سمیت نقد معاونت بھی دیا جارہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماں اور بچے کی پہلے ایک ہزار دن انتہائی قیمتی ہے اوڈ دوارن ماں اور بچے کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، اور معاشرے میں غلط عادات ختم کرکے اور بہتر مستقبل کے طرف بڑھیں۔