گل داؤدی و صدبرگ پھولوں کی نمائش

Spread the love

زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہارٹیکلچر نے گل داؤدی اور گل صدبرگ کی نمائش کا انعقاد کیا ہے جو دو ہفتوں تک جاری رہے گا. پھولوں کی نمائش نے ہر طرف رنگوں کی بہار پھیلا دی، جس کی خوشبو کی خوبصورت احساس نے سحر طاری کردیا. جاری نمائش میں 30 اقسام کی گل داؤدی اور 2 اقسام کی گل صدبرگ فرنچ و افریقی رکھی گئیں، ان پھولوں سے سجے گلدستوں کی دلکشی نے ہر فرد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہیں جنہیں دیکھ کر دل کو فرحت اور روح کو تسکین مل رہی ہے، شرکاء نے پھولوں کی نمائش میں گہری دلچسپی لی. افتتاحی نمائش میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ارشد خان مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے ہمراہ فیتا کاٹ کر باقاعدہ نمائش کا آغاز کیا، سیکرٹری ایچ ای ڈی ارشد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے شعبہ ہارٹیکلچر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گل داؤدی کی افزائش اور دورانیہ بڑھایا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ ریسرچ صرف ڈگریاں دینے کے لئے نہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دے۔ ڈاکٹر فضل واحد نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم ان پھولوں پر مزید کام کررہے ہیں. انہوں نے شرکاء کو نمائش میں رکھے گئے پھولوں کی صلاحیتوں، فوائد اور اقسام کے بارے میں تفصیل بتایا. اس موقع پر چئیرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی، رجسٹرار ڈاکٹررضوان، ڈائریکٹر ٹیچنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر،
پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد، ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس ڈاکٹر محمد فیاض، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر اسفندیار، ڈاکٹر شمس الرحمن، ڈاکٹر عمران احمد سمیت فیکلٹی ممبران و انتظامی آفسران بھی موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button